نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکا سینیٹرشپ اور پارٹی عہدے سے دستبرداری کا اعلان
انوارالحق کاکڑ نے یہ اعلان اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے نگراں وزیراعظم کے طور پر بنیادی ذمے داری سونپی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی ذمے داری کی وجہ سے میں نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی اپنی رکنیت چھوڑنے اور سینیٹ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں نگراں وزیراعظم نے سب سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔
Owing to the fundamental responsibility conferred upon me as the caretaker Prime Minister, I have decided to surrender my membership of the Balochistan Awami Party (BAP) and relinquish my Senate position. Prayers requested from everyone.