موٹرسائیکل کو حادثہ پیش آنے پرمغوی بچی اغواکار کے چنگل سے بچ گئی
نشے میں دھت اغواکار رجب ولد اسماعیل کو کلری پولیس نے جناح اسپتال سے گرفتار کرلیا
موٹر سائیکل کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ سے پانچ سالہ مغوی بچی اغواکار کے چنگل سے بچ گئی،نشے میں دھت زخمی اغواکار طبی امداد کیلیے جناح اسپتال پہنچا تواسے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کلری تھانے کی حدود لیاری ہنگورہ آباد کے علاقے سے نشے میں دھت اغواکار رجب ولد اسماعیل علاقے سے ایک پانچ سالہ بچی تشبیہ کو اغوا کرکے موٹرسائیکل پر اپنے ہمراہ کورنگی ابراہیم حیدری لے جارہا تھاکہ نجی ٹی وی چینل کے قریب موٹرسائیکل کو حادثہ پیش آگیا۔
حادثے کو دیکھ کر لوگ جمع ہوئے تو بچی نے شورمچادیا کہ مجھے یہ شخص اغوا کرکے لے جارہا ہے،جس پر اغوا کار رجب زخمی حالت میں موقع سے فرار ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور زخمی بچی کو علاج کیلیے جنا ح اسپتال پہنچایا۔
دوسری جانب رجب مرہم پٹی کے لیے جناح اسپتال پہنچ گیا جس کی اطلاع ملنے پر کلری پولیس بھی اسپتال پہنچ گئی اور زخمی ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
ہیڈ محررکلری خالد بلوچ کے مطابق گرفتاراغواکار بھی لیاری ہنگورہ آباد کا رہائشی ہے اور نشے میں دھت ہے، اس کے ہوش میں آنے کے بعد باقاعدہ تفتیش کی جائے گی،جبکہ اغواکار کے چنگل سے اتفاقیہ طور پربچ جانے والی بچی کے ورثا کو بھی پولیس تلاش کررہی ہے ،اس حوالے پولیس کی مزید چھان بین جاری ہے ۔