زرعی اشیاء سروسز پاکستان چین میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مرچ، مکئی، تل کی کاشت میں بیج، کیڑے مار ادویات، زرعی سروسز کیلیے دستخط کیے گئے

مرچ، مکئی، تل کی کاشت میں بیج، کیڑے مار ادویات، زرعی سروسز کیلیے دستخط کیے گئے۔ فوٹو فائل

پاکستان اور چین کے درمیان بیج،کیڑے مار ادویات اور زرعی سروسز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

گوادر پرو کے مطابق معروف زرعی کمپنیوں میں سے ایک سنجینٹا پاکستان نے چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد پائیدار غذائی نظام میں انقلاب برپا کرنا، چھوٹے کاشتکاروں کو جوڑنا اور بہتر کارکردگی اور غذائی تحفظ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ ویلیو چینز کو جوڑنا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: چین ہمیشہ ثابت قدمی سے پاکستان کےساتھ کھڑا رہے گا، چینی صدر

وائس جی ایم سی ایم ای سی پاکستان دائی باؤ نے بتایا کہ دونوں کمپنیوں نے مرچ، مکئی، ٹماٹر اور تل کی کاشت میں بیج، کیڑے مار ادویات اور زرعی سروسز کے لئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

معاہدے پر دستخط ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان کی پہلی بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن فوڈ ایگ 2023 میں ہوئے۔ اس تقریب میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔
Load Next Story