ڈالر کی اُونچی چھلانگ اوپن مارکیٹ میں 300 روپے کا ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 01 پیسے کا اضافہ، قیمت 291 روپے 50 پیسے پر بند، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کے مقابلے میں اونچی چھلانگ لگائی، جس سےڈالر کی قیمت 300 روپے ہو گئی۔
ہفتے کے پہلے روز یوم آزادی کی تعطیل کے باعث منگل کے دن کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر محض 21 پیسے اضافے سے 288 روپے 28 پیسے کی سطح پر آئی، تاہم بعد میں مسلسل اضافے کا رجحان شروع ہوگیا۔
قیمت بتدریج بڑھتی رہی اور اچانک ڈالر کی قدر میں 2 روپے 86 پیسے اور پھر بعد میں مجموعی طور پر 3 روپے 01 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر 291 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں یکدم 4 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 25 پیسے کی مندی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 48398 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، تاہم بعد میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور 174 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر 48598 پوائنٹس کی سطح پر آ چکا ہے۔