بھارت 400 کروڑ روپے مالیت کا بین الااقوامی کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان
کمپنی آئی سی سی کے طے کردہ معیارات کے مطابق اسٹیڈیم کا ڈیزائن اور تعمیر کرے گی
بھارتی ریاست اُتر پردیش نے وارنسی کے علاقے میں تقریباً 400 کروڑ روپے مالیت کا جدید ترین بین الااقوامی کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔
اکنامک ٹائمنز کی رپورٹس کے مطابق اُتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے حال ہی میں شہر میں کرکٹ اسٹیڈیم کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا، جس کو لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کمپنی نے حاصل کیا، اسٹیڈیم کی تعمیر میں 400 کروڑ بھارتی روپے لاگت آنے کا امکان ہے جبکہ 30 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ 30.6 ایکٹر رقبے پر تعمیر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اسکو تقریباً 30 ماہ یعنی (ڈھائی سال) میں مکمل کیا جائے گا، ایل اینڈ ٹی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے طے کردہ معیارات کے مطابق اسٹیڈیم کا ڈیزائن اور تعمیر کرے گی۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ میں ٹکٹس کی قیمت کیا ہوگی؟ تفصیل سامنے آگئی
کمپنی اسٹیڈیم میں کارپوریٹ باکس، میڈیا باکس، وی آئی پی لاؤنجز، اسکور بورڈ، فلڈ لائٹس اور آفس ایریاز کی تعمیر کی ذمہ دار ہوگی۔