عالمی مارکیٹ میں سونا سستا مقامی سطح پر نرخ بڑھ گئے

مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے بڑھ کر 222900 روپے ہوگئی

فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں نرخ گرنے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر گھٹ کر 1903 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی10 گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 1100روپے اور 943روپے کا اضافہ ہوگیا۔


اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد ، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 222900 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 191101روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story