پاکستانی فلمساز ضرار خان کی فلم ’اِن فلیمز‘ کو ایک اور عالمی اعزاز مل گیا

’ان فلیمز‘ کی مرکزی کاسٹ میں رمیشا ناول، بختاور مظہر، عدنان شاہ ٹیپو اور عمیر جاوید شامل ہیں

فوٹو : فائل

پاکستانی فلمساز ضرار خان کی فلم 'اِن فلیمز' کو کینز فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے بعد ایک اور عالمی اعزاز مل گیا۔

فلم ڈائریکٹر نے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ ان کی فلم ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئر کیلئے پیش کی جائے گی۔

رواں برس مئی میں کینز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر ضرار خان کی فلم کا پریمیئر ہوا تھا اور اسے بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔








View this post on Instagram


A post shared by anam (@hermajestysuranus)






فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسرز شانت جوشی، ٹوڈ براؤن، اور میکزیم کوٹری ہیں۔

'ان فلیمز' کی مرکزی کاسٹ میں رمیشا ناول، بختاور مظہر، عدنان شاہ ٹیپو اور عمیر جاوید شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے اور اس میں پدرسری اقدار کیخلاف خواتین کے حقوق کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story