رانی پور میں دس سالہ گھریلو ملازمہ کی موت مرکزی ملزم گرفتار

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی، ڈاکٹر اور مرکزی ملزم سے بیان قلم بند

فوٹو اسکرین گریپ

صوبہ سندھ کے شمالی علاقے رانی پور میں بااثر شخص کے گھر کام کرنے والی دس سالہ گھریلو ملازمہ پُراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی، پولیس نے مرکزی ملزم پیر اسد شاہ جیلانی کو حراست میں لے لیا۔

رانی پور میں بااثر کے گھر میں دس سالا لڑکی فاطمہ مبینہ طور پر جاں بحق ہوئی جس کو بغیر پوسٹ مارٹم کے آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کی بیڈ روم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں فاطمہ کو کمرے میں تڑپتے دیکھا گیا ہے جبکہ دیگر فوٹیجز میں بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی واضح ہیں۔
Load Next Story