اسلام آباد پولیس منارٹی پروٹیکشن یونٹ میں 70 جوان تعینات

تمام ڈی پی اوز اپنے علاقے میں اقلیتی عبادت گاہوں اور آبادیوں کی حفاظت کے ذمے دار ہوں گے، ترجمان کیپٹل پولسی

منارٹی پروٹیکشن یونٹ ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی فرائض انجام دے گا (فوٹو: فائل)

وفاقی دارالحکومت میں اقلیتوں کے تحفظ کے پولیس یونٹ میں 70 جوان تعینات کردیے گئے ہیں۔


ترجمان کیپٹل پولیس کے مطابق تمام ڈی پی اوز اپنے علاقے میں اقلیتی عبادت گاہوں اور آبادیوں کی حفاظت کے ذمے دار ہوں گے۔ ہر ڈویژن کی سطح پر اقلیتی کمیٹیوں سے رابطوں کو مضبوط بنایا جائے گا۔

منارٹی پروٹیکشن یونٹ ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی فرائض سر انجام دے گا۔ اس یونٹ کےلیے حالیہ بھرتی میں سے بھی جوان منتخب کیے گئے ہیں۔ منارٹی پروٹیکشن یونٹ کا قیام نیشنل منارٹیز کمیشن کی سفارشات کے مطابق عمل میں لایا گیا ہے۔
Load Next Story