بنگلادیشی وزیراعظم کے بیٹے کو قتل کرنے کی سازشصحافیوں کو7 سال قید

88 سالہ شفیق الرحمان اور 70 سالہ محمود الرحمان پر امریکا میں حسینہ واجد کے بیٹے کے قتل کی سازش کا الزام تھا

بنگلادیشی صحافیوں پر وزیراعظم کے بیٹے کو قتل کرنے کی سازش کا الزام تھا، فوٹو: فائل

بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کے صاحبزداے کو ایک دہائی قبل اغوا کرکے قتل کرنے کی سازش میں صحافیوں 88 سالہ شفیق الرحمان اور 70 سالہ محمود الرحمان کو 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قید کی سزا پانے والے دو بزرگ صحافیوں کا تعلق ایک بنگلادیشی اخبار سے ہیں۔ ان دونوں صحافیوں کے ساتھ 3 دیگر افراد کو بھی پانچ پانچ سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔

پانچ سال قید کی سزا پانے والے دونوں صحافیوں کو 2013 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں علاج کے لیے ضمانت پر بیرون ملک بھی بھیجا گیا تھا تاہم دونوں واپس نہیں لوٹے۔ اس لیے ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔


صحافی شفیق الرحمان بنگلادیش کی اپوزیشن جماعت کے حامی اور حکومت کے شدید ناقد کے طور پر جانے جاتے تھے اور اپنی گرفتاری سے قبل وہ اپوزیشن جماعت کے مشیر بھی تھے۔

ان پانچوں افراد پر الزام تھا کہ انھوں نے بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے بڑے صاحبزادے سجیب واجد کو ایک دہائی قبل امریکا میں اغوا کرکے قتل کرنے کی سازش کی گئی۔

بنگلادیش کو حکومت مخالف رہنماؤں کو پھانسی، عمر قید اور دیگر سزائیں دینے پر عالمی تنقید کا سامنا ہے۔ 2022 کی ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں بنگلا دیش کا نمبر روس اور افغانستان سے بھی نیچے یعنی 162 واں تھا۔
Load Next Story