کراچی میں بہادر خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

دوران واردات خاتون نے ڈاکو کا پستول پکڑ لیا اور بیٹے نے لات ماری تو شہریوں نے بھی ہمت کی، خوب درگت بنائی

(فوٹو: فائل)

شہر قائد میں ایک باہمت خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف بی انڈسٹریل ایریا راشد منہاس روڈ پر خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کو پکڑ لیا۔ واقعے کے عینی شاہد کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان ایک فیملی سے ڈکیتی کی کوشش کررہے تھے۔ واردات کے دوران خاتون نے ہمت کی اور ڈاکو کا پستول پکڑ لیا۔


عینی شاہد شخص کے مطابق لوٹ مار کی واردات کے دوران خاتون کے بیٹے نے ڈاکو کو لات ماری، جس کے بعد مجھ سمیت راہ چلتے شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریوں کی جانب سے ڈاکو کو پکڑنے کے بعد اس کی بھرپور درگت بنائی جا رہی ہے۔

بعد ازاں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کے حوالے کردیا۔ پکڑے گئے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا جب کہ دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا۔
Load Next Story