راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
عدالت نے 30 اگست کو پولیس کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے اتحاد ٹاؤن میں راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم فیضان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو اتحاد ٹاؤن میں راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فیضان شیرپاؤ کو عدالت میں پیش کیا۔
مزیدپڑھیں: کراچی؛ اتحاد ٹاؤن میں راہگیرخواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا گرفتار
تفتیشی افسر نے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی، ملزم سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا، ملزم سے تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گرفتار ملزم فیضان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے 30 اگست کو پولیس کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔