اے لیول میں طلبہ کے خراب نتائج متاثرہ طلبہ بغیر فیس کے دوبارہ پرچے دے سکتے ہیں کیمبرج

حکومت پاکستان نے کیمبرج کے نتائج شفاف قرار دے دیے ، متن اعلامیہ

—فئال فوٹو

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے لیول میں طلبہ کے خراب نتائج پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ طلبہ بغیر فیس کے نومبر میں دوبارہ پرچے دے سکتے ہیں۔

وفاقی وزارت تعلیم نے بھی طلبہ کے احتجاج کے برعکس کیمبرج کے نتائج کے درست ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اس سلسلے میں کیمبرج انٹرنیشنل نے اعلامیہ بھی جاری کیا جس کے مطابق پاکستان میں کیمبرج انٹرنیشنل کے جون 2023 کے امتحانات کی سیریز غیر یقینی صورتحال سے دوچار تھی جب ملک میں سیاسی بے چینی کی وجہ سے 10، 11 اور 12 مئی 2023 کو پرچے منسوخ کر دیے گئے اس کی وجہ سے جن طلبہ کے امتحانات منسوخ کر دیے گئے تھے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ان کے نتائج کی اسسمنٹ اور تیاری ان مضامین کے دیگر components کے امتحانات کی بنیاد پر کی گئی تھی جس میں وہ پہلے شریک ہوچکے تھے۔ اعلامیے کے مطابق کیمبرج نے پہلے سے یہ بھی بتایا دیا تھا کہ 2023 کے لیے گریڈنگ کے معیارات مرحلہ وار 2019 کے پری کوویڈ معیارات پر بتدریج واپس آ جائیں گے اس لیے گریڈنگ کے threshold میں تبدیلی کی توقع کی جانی چاہیے۔


واضح رہے کہ ان نتائج کے بعد طلبہ نے اپنے گریڈز پر شدید تحفظات اور تشویش ظاہر کی اور کیمبرج سے ان میں تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ کیمبرج کے اعلامیے کے مطابق طلبہ کے ان خدشات کو دور کرنے کے لیے وفاقی سیکریٹری تعلیم وسیم اجمل کے ساتھ کیمبرج حکام کے منعقدہ اجلاس میں طلبہ کے تحفظات پر غور کیا گیا اس موقع پر کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے وزارت تعلیم کو نمبروں کی کیلکولیشن کے طریقہ کار پر بریفننگ دی گئی۔

علامیے کے مطابق بریفنگ کے بعد وزارت تعلیم نے اس بات کو تسلیم کیا کہ جون 2023 کے امتحان کے نتائج منصفانہ، درست اور قابل اعتماد ہیں اس کے باوجود کہ 10، 11 اور 12 مئی کو ہونے والے امتحانات میں رکاوٹ کی وجہ سے طلبہ نے بعض مضامین کے component چھوڑ دیے تھے۔

اعلامیے کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل اور حکومت دونوں اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ بہت سے طلبہ امتحانات میں عدم شرکت پر مایوس ہیں لہٰذا ایسے طلبہ کو اپنی تعلیمی قابلیت کو مکمل طور پر ظاہر کرنے کے لیے حکومت نے کیمبرج انٹرنیشنل کے ساتھ معاہدے میں فیصلے کیا ہے کہ کوئی بھی طالب علم جو 10، 11 اور 12 مئی کو کیمبرج انٹرنیشنل AS اور A لیول کے کسی مضمون کے component سے محروم رہ گیا ہو وہ نومبر 2023 امتحانی سیریز میں امتحانی فیس کا کیمبرج کا حصہ ادا کیے بغیر اس مضمون کے لیے دوبارہ امتحان دے سکتا ہے۔
Load Next Story