ہالینڈ پولیس سیکورٹی میں سیاستدان کیجانب سے قرآن پاک کی بیحرمتی
ملعون شخص نے ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے ناپاک جسارت کی
سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا واقعہ پیش آگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے معلون سیاستدان اور انتہاپسند سفید فام پارٹی کے رہنما نے ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بیحرمتی کی ناپاک جسارت کی۔ ملعون شخص کے ساتھ 2 اور افراد بھی موجود تھے۔
ملعون ڈچ سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بیحرمتی کو روکنے کے لیے درجنوں مسلمان پہنچے تاہم پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ کچھ افراد نے ملعون شخص پر پتھراؤ بھی کیا۔
مزید پڑھیں: سویڈن میں شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بیحرمتی
رپورٹس کے مطابق کچھ افراد نے ملعون سیاستدان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تاہم بعد میں رہا کردیا گیا۔ہالینڈ کے ترک نژاد وزیر انصاف نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔ ہالینڈ میں اس طرح کے انتہا پسند مظاہروں اور اقدامات کو روکنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔
چند روز قبل سویڈن میں بھی قرآن پاک کی بیحرمتی کا دوسرا واقعہ پیش آیا تھا جب ملعون شخص نے شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بیحرمتی کی تھی۔ اس شخص کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔