کم عمر بلی نے حیرت انگیز مہارت کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ بنا لیا

کِٹ کیٹ نے 6 ماہ کی عمر میں ہی لوگوں کے بہت بڑے ہجوم کے سامنے رسی کودنا شروع کردیا تھا

[فائل-فوٹو]

امریکا میں ایک 13 سالہ بلی نے قلیل مدت میں زیادہ رسی پھاندنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست میسوری میں کِٹ کیٹ نامی بلی نے اپنی زبردست مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 منٹ میں 9 بار رسی پھاند کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کِٹ کیٹ نے اپنی مالکن ٹریشا سیفرائیڈ کے ساتھ مل کر یہ کارنامہ انجام دیا جس میں پچھلے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے بلی نے 1 منٹ میں رسی پر سب سے جمپنگ کی۔




ٹریشا نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ 6 ماہ کی عمر میں ہی کٹ کیٹ نے لوگوں کے بہت بڑے ہجوم کے سامنے رسی کودنا شروع کردی تھی جس نے اس وہم کو ختم کیا کہ بلیوں کو تربیت نہیں دی جا سکتی۔

ٹریشا جانوروں کی ٹیلنٹ ایجنسی چلاتی ہیں. انہوں نے بتایا کہ اتنی کم عمر کی وجہ سے ہی ہم نے کی چھلانگ کی تعداد کو کم سے کم رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کِٹ کیٹ کو ہائی فائیو (دوسرے سے تالی مارنا بہت پسند ہے، وہ تقریبات میں اپنے تمام مداحوں کو ہائی فائیو کرنا پسند کرتی ہے۔
Load Next Story