نئے پاکستان کے نام پر مجھے بھی بے وقوف بنایا گیا پرویز خٹک

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو تہذیب اور اخلاقی اقدار سے دور رکھا، سربراہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرین

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے نام پر مجھے بھی بے وقوف بنایا گیا۔

نوشہرہ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خان خٹک کا کہنا تھا کہ سابق اراکین کا دونوں ہاتھوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو تہذیب اور اخلاقی اقدار سے دور رکھا، عمران خان مغرور ہے اورغرورکا سر ہمیشہ نیچے ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ نے کہا کہ پرویزخان خٹک غدار نہیں تھا، میں نے صوبہ کے عوام کی خدمت کرکے دکھائی، عوام کیلیے آسانیاں پیدا کیں، خیبرپختونخوا سے رشوت کا خاتمہ کر کے عوام کو صحت کارڈ جیسی سہولیات دیں۔

قبل ازیں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رہنماؤں نے خطاب میں کہا کہ ہماری منزل اگلے انتخابات میں صوبے میں حکومت قائم کرنا ہے۔
Load Next Story