دوسرا ٹی20 یو اے ای کی نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی کامیابی

کیویز کو پہلی بار کسی انٹرنیشنل مقابلے میں شکست دی

کیویز کو پہلی بار کسی انٹرنیشنل مقابلے میں شکست دی (فوٹو: فائل)

متحدہ عرب امارات (یواےای) نے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی سمیٹ لی۔

دبئی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلی بار کسی انٹرنیشنل مقابلے میں شکست دی۔


نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، مارک چیپمین 63 جبکہ چاڈ بوویز اور جیمز نیشام 21، 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

میزبان ٹیم نے ہدف 15.4 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، کپتان محمد وسیم 55، آصف خان 48 اور ویرتیا اروند 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
Load Next Story