نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی سبی آمد عمائدین اور شہریوں سے ملاقات
مقررین کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کو بجلی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا
نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اپنے پہلے سرکاری دورے پر سبی پہنچے جہاں ان کی عمائدین اور شہریوں سے ملاقات ہوئی۔
نگراں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وی وی آئی موومنٹ کے دوران ٹریفک اور دکانوں کو بند نہیں کیا گیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے گارڈ آف آنر دیا۔
نگراں وزیراعلیٰ کے سرکٹ ہاوٴس پہنچنے پر پرجوش والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ نگراں وزیر اعلیٰ کے اعزاز میں سرکٹ ہاوٴس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی، نگراں وزیر اعلیٰ کی جانب سے شرکاء کو کھل کر اپنے خیالات کے اظہار کی دعوت دی گئی۔ عمائدین اور شہریوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنا پہلا دورہ سبی کا کیا۔
مقررین نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔ مقررین کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کو بجلی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے دورہ کا مقصد اپنے حلقے کے عوام سے براہ راست رابطہ ہے، عوام کو سفر کی مشکلات سے بچانے کے لیے خود حاضر ہوا ہوں۔ ہر ضلع کا دورہ کرکے عوامی مسائل سے آگاہی حا صل کروں گا۔
میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں بلوچستان کے دورے کی دعوت دی ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے دورہ کوئٹہ میں انہیں مسائل سے آگاہ کریں گے۔