سعودی حکومت کا حاجیوں کی سہولت کیلئے نیا ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ
طائف ایئرپورٹ کا ٹھیکہ تعمیر کرو، چلاؤ اور حوالے کرو کی بنیاد پر دیا جائے گا، سعودی حکام
سعودی حکومت نے دنیا بھر سے حج کی سعادت کے لئے آنے والے عازمین کی سہولت کے لئے مکہ کے قریب طائف میں ایک نیا ائیر پورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکومت نے حاجیوں کی سہولت کے لئے طائف میں ایئر پورٹ کے قیام کے لئے بین الاقوامی تعمیراتی کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے تاکہ حج ٹرمینل کی تیاری پر آنے والی لاگت اور اس کی تعمیری مدت کا پتہ لگایا جا سکے۔
سعودی حکام کے مطابق 2015 تک نئے ائیر پورٹ کی تعمیر کا ٹھیکہ دے دیا جائے گا، ائیر پورٹ کا ٹھیکہ تعمیر کرو، چلاؤ اور حوالے کرو کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ طائف کے ائیر پورٹ کو حج کے علاوہ عمرہ کے لئے آنے والے عازمین بھی استعمال کریں گے، منصوبے پر سعودی حکام انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جب کہ عالمی بینک کے ساتھ بھی مشاورت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت حج کے لئے آنے والے غیر ملکی عازمین جدہ کا حج ٹرمینل استعمال کرتے ہیں جب کہ طائف کا موجودہ ائیر پورٹ صرف اندرونی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، نیا ائیرر پورٹ ایک بہت بڑا بین الاقوامی ہوائی اڈا ہو گا جہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج و عمرہ کی آمدو رفت ہو گی۔