راولپنڈی میں ڈاکو بچوں کو یرغمال بنا کرکروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار
ڈاکو گھر میں گھس کر بچوں کو یرغمال بناکر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل لوٹ کر لے گئے
راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے کی نجی ہاوسنگ میں ڈکیتی کی سنگین واردات ہوئی ہے جس میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر 17 اور 11 سالہ بچوں کو یرغمال بناکر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل لوٹ کر لے گئے۔
پولیس نے طاہرہ شاہ نامی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ان کے مطابق والدہ کے ساتھ گھر سے کام کے لیے نکلے 17 سالہ بیٹا، ملازمہ اور اس کا 11 سالہ بیٹا گھر موجود تھے۔
متن مقدمہ کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے بعد واپس آئے تو بیٹا گھبرایا ہوا تھا، بیٹے نے بتایا کہ کمرے میں موجود تھا، مسلح ملزمان زبردستی کمرے میں آگئے، اسلح کی نوک پر یرغمال بناکر ساتھ چلنے کاکہہ کر والدہ کا کمرہ دیکھانے کے لیے کہا۔
ایف آئی آر کے مطابق نیچے والے پورشن میں گیا تو ایک مسلح ملزم نے 11 سالہ بچے سعد کو بھی اسلحے کی نوک پر لے رکھا تھا، ملزمان نے دونوں کو کمرے میں یرغمال بناکر دیگر کمروں کہ تلاشی لینا شروع کردی۔
متن مقدمہ کے مطابق ملزمان گھر سے15لاکھ روپے کی نقدی، 9 ہزار 7 ڈالر، 32 تولےسونے کے زیورات، ہیرے کا لاکٹ، دو بیش قیمت موبائل فون لوٹ لے گئے۔