صدر مملکت نے اپنے سیکریٹری وقار احمد کی خدمات واپس کردیں

گریڈ 22 کی افسر حمیرہ احمد کو صدر مملکت کی سیکرٹری مقرر کرنے کی سفارش

گریڈ 22 کی افسر حمیرہ احمد کو صدر مملکت کی سیکرٹری مقرر کرنے کی سفارش

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے معاملے پر اپنے سیکریٹری وقار احمد کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں۔

ایوانِ صدر کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کے نام خط میں لکھا گیا ہے کہ کل کے واضح بیان کے پیش نظر ایوان صدر نے صدر مملکت کے سیکریٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردی ہیں، صدر مملکت کے سیکریٹری وقار احمد کی اب مزید ضرورت نہیں رہی، ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔

یہ پڑھیں : صدر مملکت عملے کو الزام نہ دیں اپنے عمل کے وہ خود ذمہ دار ہیں، وزارت قانون

ایوانِ صدر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 22 گریڈ کی افسر حمیرا احمد کو بطورصدر مملکت کی سیکریٹری تعینات کیا جائے۔


یہ بھی پڑھیں : صدر مملکت کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل پر دستخط کی تردید

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اس وقت جڑنوالہ میں ہیں۔ ان کی واپسی پر انہیں خط سے آگاہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ صدر مملکت کا خط وزیراعظم آفس کو موصول ہونے کے بعد کوئی رائے دی جائے گی۔

صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی گزشتہ سال گریڈ 22 میں ترقی ہوئی تھی ۔ وہ اس سے قبل ایوان صدر میں ہی بطور ایڈیشنل سیکرٹری خدمات سرانجام دے رہے تھے اور صدر مملکت کی خواہش پر ہی انہیں ایوان صدر میں سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا۔

 
Load Next Story