خاتون کھلاڑی کو بوسہ دینے پر اسپین فٹبال چیف کو تنقید کا سامنا
اسپین کی فٹبال فیڈریشن کے چیف نے میڈلز پہنانے کے بعد خاتون کھلاڑی کو گلے لگایا اور ہونٹوں پر بوسہ دیا
پہلی بار فیفا ویمن ورلڈکپ جیت کر تاریخ رقم کرنے والی اسپین ٹیم کے چیف کو اس وقت مبارکبادوں کے بجائے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کی ویمن فٹبال ٹیم نے گزشتہ روز فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیکر عالمی اعزاز پہلی بار اپنے نام کیا۔ ٹرافی اور انعامات کی تقسیم کی رنگا رنگ تقریب نے فتح کے جشن کو چار چاند لگادیئے۔
اسپین کی اس تاریخی فتح پر ملک بھر میں شاندار جشن بھی منایا جا رہا ہے لیکن رائل ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن (آر ایف ای ایف) کے صدر لوئس روبیلز کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
ان پر یہ تنقید ٹرافی او انعامات کی تقریب میں فٹ بال کھلاڑی جینی ہرموسو کو بوسہ دینے پر کی جا رہی ہے۔ تقریب میں اسٹیج پر صدر لوئس روبیلز فیفا کے ایک عہدیدار کی حیثیت سے موجود تھے۔
اسی حیثیت میں لوئس روبیلز نے اسپین کی کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور گال پر پیار بھی کیا تاہم مڈ فیلڈر ہرموسو کو ہونٹوں پر بوسہ دیا۔ اس غیر متوقع حرکت پر کھلاڑی بھی پریشان ہوگئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : اسپین نے انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی بار فیفا ویمن ورلڈکپ اپنے نام کرلیا
دنیا بھر میں اسپین کے فٹبال چیف کی اس حرکت پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کردیا۔
ٹیم منیجمنٹ، کپتان اور فیفا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم متاثرہ کھلاڑی نے اپنے انسٹاگرام میں پوسٹ میں لکھا کہ مجھے ان کا یہ عمل بالکل بھی پسند نہیں آیا۔
جس پر اسپین فٹبال فیڈریشن کے چیف لوئس روبیلز نے اسپین کے ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ یہ دو افراد کے درمیان فتح کا جشن منانے کا معمولی مظاہرہ تھا اس میں کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔