سندھ کے نگراں وزیر مبین جمانی کا سرکاری مراعات واپس دینے کا اعلان

میں نگراں حکومت کے دوران کسی قسم کی کوئی سرکاری مراعات نہیں لوں گا، مبین جمانی

فوٹو فائل

نگراں وزیر بلدیات، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ و بحالیات سندھ مبین جمانی نے تمام سرکاری مراعات واپس دینے کا اعلان کردیا۔


صوبائی وزیر نے سرکاری گاڑی، پیٹرول، تنخواہ سمیت تمام دیگر مراعات نہ لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے سرکاری گاڑی پہلے ہی روز متعلقہ ادارے کو واپس بھجوا دی تھی۔

مبین جمانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس صوبے میں صاف و شفاف انتخابات کی ذمہ داری کو بخوبی پورا کریں۔ میں نگراں حکومت کے دوران کسی قسم کی کوئی سرکاری مراعات نہیں لوں گا۔
Load Next Story