چین میں پہاڑ سے منسلک 393 فٹ بلند عجیب و غریب کریانہ اسٹور
شینیوزائی نیشنل پارک میں واقع عمودی پہاڑی سے بندھی ہوئی ٹک شاپ سے کوہ پیما ضروری اشیا خریدتے ہیں
کھوکھے نما دکانیں دنیا بھرمیں عام پائی جاتی ہیں لیکن چین میں ایک ایسی ہی دکان پہاڑ سے 393 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جہاں سے کوہ پیما اپنی ضروری اشیا خریدتے ہیں لیکن اس کے لیے دشوار گزار عمودی پہاڑ پر چڑھنا واحد شرط ہے۔
یہ کریانہ اسٹور معمول کی اشیا فروخت کرتا ہے جسے بطورِ خاص کوہ پیما ہی خریدتے ہیں جو صوبہ ہونان میں واقع ہے۔ اس کا نام شینیوزائی نیشنل پارک کا نام دیا گیا ہے۔ 2018 میں بنائی جانے والی دکان نہ ہی زمین پر ہے اور نہ ہی آسمان پر، تاہم اس کی تازہ تصاویر اب دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
حقیقت میں یہ لکڑی سے بنا ایک چھوٹا سا کھوکھا ہے جس میں کھانے پینے کی اشیا اور ٹک شاپ کی طرح کے لوازمات موجود ہیں۔ کوہ پیما یہاں رک کر سینڈوچ اور بسکٹ خریدتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن دنیا کی اس عجیب و غریب دکان سے خریداری کا تجربہ بہت ہی دلچسپ ہوسکتا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین نے ٹک شاپ پر اپنے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ دکاندار کی ہمت ہے جو یہاں بیٹھ کر اشیا فروخت کررہا ہے۔ دوسرے شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیک وقت احمقانہ اور دلچسپ خیال ہے۔
اس پہاڑی پر شوقیہ اور ماہرکوہ پیماؤں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ کئی افراد یہاں سے پانی کی بوتلیں خریدتے ہیں اور اپنی منزل کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔ کچھ لوگ چپس وغیرہ بھی خریدتے ہیں لیکن غیرمعمولی طور پر ان کی قیمت بہت زیادہ نہیں ہے۔ ایک وقت میں ایک ہی دکاندار اس چھوٹی سی جگہ پر بیٹھ سکتا ہے۔