پہلا ون ڈے پاکستان کے ہاتھوں افغان ٹیم کو عبرتناک شکست
دونوں ٹیمیں سری لنکا کے ہمبنٹوٹا گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں
پاکستان نے سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے دی۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان 20 اوورز میں 59 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، افغان ٹیم کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 18 اور عظمت اللہ عمرزئی 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 47.1 اوور میں 201 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ پاکستانی اوپنر فخز زمان جلد وکٹ گنوا بیٹھے، وہ محض 2 رنز ہی بناسکے جبکہ کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان 29 گیندوں پر محض 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 61، شاداب خان 39، افتخار احمد 30، محمد رضوان 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
نسیم شاہ نے 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اسکے علاوہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
مزید پڑھیں: پاک افغان سیریز؛ شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان
دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 4 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں قومی ٹیم نے 4 میچز جیت رکھے ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
افغانستان کا اسکواڈ:
کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، رحمت شاہ، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، عمر زئی، عبدالرحمان اور اکرام علی شامل ہیں۔