حیدر آباد سکھر موٹروے اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات نیب کراچی منتقل
نیب کراچی نے ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ مقدمات بھی درج کرنے کا فیصلہ کرلیا
حیدرآباد اور سکھر موٹر وے اسکینڈل میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کراچی اور سکھرایف آئی اے، اینٹی کرپشن سے نیب کراچی منتقل ہوگئیں۔
نیب کراچی نے ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ مقدمات بھی درج کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ مٹیاری ضلع سے متعلقہ 86 کروڑ روپے وصول اور1 ارب 20 کروڑ کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے موٹروے کے لیے زمین خریداری کی مد میں ضلع مٹیاری اور نوشہرو فیروز انتظامیہ کو 7 ارب سے زائد موصول ہوئے۔ مٹیاری اورنوشہرہ فیروز اضلاع سے مجموعی طور پر خورد برد کی مالیت پونے 5 ارب روپے سے زائد ہے۔
مٹیاری ضلع سے نکالی گئی رقم 2 ارب 37 کروڑ جب کہ خورد برد رقم کی مالیت ایک ارب 81 کروڑ تھی۔ضلع نوشہرو فیروز سے 3 ارب 40 کروڑ نکالے جب کہ 2 ارب 85 کروڑ روپے کی خورد برد کی گئی۔
مقدمے میں وصول کیش رقم اور ضبط جائیدادوں کی مالیت 2 ارب 30 کروڑ روپے ہے۔ مقدمے میں 2 ڈپٹی کمشنرز،ایک اسسٹنٹ کمشنر سمیت 20 ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔