پاکستان کیخلاف سیریز اور ایشیاکپ سے پہلے افغان ٹیم کو بڑا دھچکا

مڈل آرڈر بیٹر گُھٹنے کی انجری کا شکار، شاہد اللہ کمال اسکواڈ میں شامل

مڈل آرڈر بیٹر گُھٹنے کی انجری کا شکار، شاہد اللہ کمال اسکواڈ میں شامل (فوٹو: فائل)

افغان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ سے پہلے بڑا دھچکا لگ گیا۔

افغان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹر نجیب زدران پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل گُھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، انکی جگہ شاہد اللہ کمال کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ ایشیاکپ سے قبل نجیب زردان مکمل فٹ ہوجائیں گے اور ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔


مزید پڑھیں: پاک افغان کرکٹرز نے دوستی کی نئی مثال قائم کردی

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا میچ 26 اگست کولمبو میں ہوگا۔

Load Next Story