بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید
ایک ہفتے میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ جنت نظیر وادی کے علاقے اسلام آباد میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔
اس دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ خواتین کی بے عزتی کی گئی، بچوں کو ہراساں کیا گیا اور بزرگوں تک کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر شہید ہوگیا۔
نوجوان کی لاشوں کو اہل خانہ کے بجائے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ والدین اپنے پیارے کی لاش کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔