خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور ایئرپورٹ پر پولیو کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ
ضلعی ہیڈکوارٹرز اور اسپتالوں میں بھی پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے،وزیرصحت خیبرپختونخوا
SIALKOT:
خیبرپختونخوا حکومت نے بیرون ملک جانے والے افراد کو پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دینے کے لیے پشاور کے ایئرپورٹ پر پولیو کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
خیبرپختونخوا کے وزیر صحت شہرام ترکئی کی زیر صدارت پولیو ویکسی نیشن سرٹی فکیٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیرون ملک جانےوالے افراد کو پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے جس کے لیے شہر کے ایئرپورٹ پر پولیو کاؤنٹرقائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ ضلعی ہیڈکوارٹرز اور اسپتالوں میں بھی پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے اور یہ سرٹیفکیٹ مفت فراہم کیے جائیں گے جبکہ پولیو کاؤنٹر ز کو کل تک قائم کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں پولیو وائرس کے بڑھتے کیس کے باعث سفری پابندیاں تجویز کی گئی ہیں جس کے بعد حکومت انسداد پولیو مہم کے تحت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر غور کررہی ہے ۔