لاہور مین ہول میں پھنس کر دو افراد جاں بحق

دونوں جاں بحق افراد کا تعلق نجی کیبل کمپنی سے ہے

فوٹو : ریسکیو 1122

گجومتہ روہی نالے کے قریب دو افراد مین ہول میں پھنس کر جاں بحق ہوگئے۔

مین ہول میں ایک شخص کیبل گزارنے کے لیے سیڑھی لگا کر نیچے اتارا لیکن گڑ میں گیسز کی وجہ سے کام کے دوران نیچے گر گیا۔ دوسرا شخص اسے بچانے نیچے اترا لیکن وہ بھی دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔


دونوں جاں بحق افراد کا تعلق نجی کیبل کمپنی سے ہے۔

ایم ڈی واسا نے دونوں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افراد حفاظتی سامان کے بغیر نیچے اترے۔
Load Next Story