بلوچستان حکومت کا گرین بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان
گرین بس سروس شام 7 کے بجائے رات 8 بجے تک چلے گی، نگراں وزیراعلیٰ کا اعلان
بلوچستان کی نگراں حکومت نے گرین بس سروس بند ہونے کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا، جس کے بعد مسافروں کو رات 8 بجے تک سہولت دستیاب ہوگی۔
نگراں وزیر اعلیٰ نے انتظامات دیکھنے کے لیے گرین بس کا سفر کیا اور مسافروں سے بات چیت کی، اس دوران مسافروں نے سروس جلد بند ہونے اور وقت بڑھانے کی استدعا کی۔
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرین بس سروس کے شام کے اوقات میں ایک گھنٹہ توسیع دے رہے ہیں، اب بس سروس شام 7 کے بجائے رات 8 بجے تک چلے گی۔
میر علی مردان ڈومکی نے کہا کہ گرین بس سروس کا آغاز سابق صوبائی حکومت کا بہترین اقدام ہے، ہم گرین بس سروس کو شہر کے دیگر علاقوں تک توسیع دیں گے۔
نگران وزیراعلی نے ساتھ موجود سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو فوری طور پر پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خوشگوار ماحول میں محفوظ سفر شہریوں کا حق ہے، خوشی ہے کہ ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں اب اطمینان کے ساتھ سفر کرسکتی ہیں۔