پریش راول نے اپنی تین متوقع فلموں کی تصدیق کردی

ویلکم تھری کی شوٹنگ اکتوبر سے شروع ہوگی، سینئر اداکار

فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے اپنی تین متوقع فلموں کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سینئر اداکار نے کہا کہ ''ویلکم ٹو جنگل (ویلکم تھری) کی شوٹنگ اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔ ہیرا پھیری تھری اگلے سال شروع ہوگی جبکہ آوارہ پاگل دیوانہ بھی آرہی ہے۔''

پریش راول نے کہا کہ ''ہیرا پھیری تھری میں بابو راؤ کا کردار دوبارہ کرنا چاہوں گا لیکن یہ چاہتا ہوں کہ اسکی کہانی مختلف ہو اور مجھے کچھ نیا کرنے کو ملے۔''


اداکار سے سوال پوچھا گیا کہ کچھ لوگ ایک دو فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہونے کے بعد بالی ووڈ کے زوال کی باتیں کیوں شروع کردیتے ہیں؟ ۔

جس کے جواب میں پریش راول نے کہا کہ "یہ اس لیے ہے کہ یہ ایک آسان اور نرم ہدف ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ''بالی ووڈ میں جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری کے برعکس اتحاد کا فقدان ہے۔ اگر بالی ووڈ میں اتحاد ہو تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ کوئی آپ کے تھیٹر پر پتھر بھی نہیں مار سکتا۔''

واضح رہے کہ پریش راول ''ہیرا پھیری''، ''ویلکم''، ''چھپ چھپ کے'' سمیت کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت آج بھی سوشل میڈیا میمز کا سب سے مقبول چہرہ ہیں۔
Load Next Story