سپریم کورٹ نے راناثنا کی ضمانت منسوخی کی درخواست نمٹادی

لاہور ہائیکورٹ رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ہے، نیب

لاہور ہائیکورٹ رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ہے، نیب

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست نمٹا دی۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ پرمشتمل بینچ نے سابق وزیر داخلہ راناثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست کی سماعت کی۔

نیب وکیل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ہے۔


نیب کے اس جواب پر سپریم کورٹ نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛ شوگرملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

نیب نے رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔
Load Next Story