سرکلر ریلوے کی مکمل سروے رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیگیکمشنر
منصوبے میں حائل ناجائز تجاوزات کے خاتمے میں انتظامیہ،کے ایم سی اور پو لیس ریلوے کی بھر پور معاونت کی جائیگی
کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے زمینی حقائق پر مشتمل قابل عمل تجاویز کمیٹی کے تیسرے اور حتمی اجلاس میں مکمل کرلی جائے گی جوبدھ11 بجے کمشنر آفس میں منعقدکیا جا ئے گا۔
ان خیا لا ت کا اظہار انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے قائم 8 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کے مو قع پر کیا ،کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی سر کلر ریلوے کے منصوبے میں حائل ناجائز تجاوزات کے خاتمے میں انتظامیہ ،کے ایم سی اور پو لیس ریلوے کی بھر پو ر معاونت اور ہر ممکن مدد فراہم کریگی۔
انھوں نے کہا کہ اجلاس میں سر کلر ریلوے کے منصوبے میں حائل تمام مشکلات کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا اور کمیٹی کے اراکین نے فرداًفرداً اپنی تجا ویز پیش کی،شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی قیادت بشمو ل سرکاری افسران جس طرح منصوبے کی کامیابی کے حوالے سے ایک نکتے پر اکھٹے ہیں اور کمیٹی کے اراکین جس طرح جذبے اورلگن کے ساتھ تجاویز اور مسائل کے حل کیلیے مشترکہ حکمت عملی اور اتفاق رائے سے کا م کر رہے ہیں۔
اس امید ہے کہ سر کلر ریلوے کے منصوبے میں حائل تما م مسائل اور درپیش مشکلات کو بخوبی دور اور حل کر لیا جائے ، ایڈ منسٹریٹر کے ایم سی رؤف اختر فاروقی نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے سے تجاوزات کے خاتمے کیلیے کے ایم سی ،پاکستان ریلوے کے ساتھ مکمل تعاون اور ضروری سہولت اور مشینری جو بھی کے ایم سی میں مو جو د ہیں فراہم کرنے کو تیارہے کیونکہ یہ شہریوں کی سفری سہولتوںکا عظیم منصوبہ ہے جس کی تکمیل کے سلسلے میں کے ایم سی کسی سے بھی پیچھے نہیں رہے گی،کمیٹی جس رفتار سے کا م کر رہی ہے امید ہے کہ 20 مئی سے قبل حتمی رپورٹ تیا ر کرکے وزیر اعلی سندھ کے حوالے کر دی جا ئیگی۔