نوے دن میں الیکشن ہونا آئینی ضرورت ہے لاہور ہائیکورٹ

جب جون میں مردم شماری ہوئی تو دو ماہ تک اسے منظور کیوں نہیں کیا گیا، جج کے ریمارکس

(فوٹو : فائل)

نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

دوران سماعت جسٹس ساوید عزیز شیخ نے ریمارکس دیے کہ جب جون میں مردم شماری ہوئی تو دو ماہ تک اسے منظور کیوں نہیں کیا گیا، الیکشن کی تاریخ پر نوٹس کررہا ہوں۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ مسئلہ پہلے سے سپریم کورٹ کے سامنے موجود ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔
Load Next Story