مہنگائی نے مزید 7 کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیا
ترقی پذیر ممالک میں تقریباً 15 کروڑ 52 لاکھ افراد انتہائی غربت میں رہ رہے ہیں
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے مزید سات کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیا ہے۔
بینک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق ایشیا اور پیسیفک کے ترقی پذیر ممالک میں تقریباً 15 کروڑ 52 لاکھ یعنی علاقے کی آبادی کا 3.9 فیصد افراد انتہائی غربت میں رہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کی اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور
ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے چیف اکنامسٹ ایلبرٹ پارک کا کہنا ہے کہ ایشیا اور پسیفک کے ممالک آہستہ آہستہ کورونا سے بحال ہو رہے ہیں لیکن مہنگائی نے غربت کو ختم کرنے کی کوششوں میں پیش رفت کو شدید متاثر کیا۔
2017 کے اعداد و شمار کے مطابق انتہائی غربت کی تعریف 2.15 ڈالر یومیہ سے کم پر زندگی گزارنے کے طور پر کی گئی ہے۔زیادہ تر ممالک میں افراط زر گزشتہ سال کئی برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس سے تقریباً ہر شخص متاثر ہوا،لیکن غربت کا شکار افراد زیادہ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔