شاداب کے رن آؤٹ پر ایک بار پھر سوالات اُٹھنا شروع
شائقین نے اسپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی قرار دیدیا
افغانستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں شاداب خان کے رن آؤٹ پر ایک بار پھر سوالات اُٹھنا شروع ہوگئے۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے افغانستان کے خلاف 35 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 بنائے تھے۔
میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے اور افغان بولر فضل الحق فاروقی نے شاداب خان کو نان اسٹرائیک اینڈ پر منکڈ رن آؤٹ کیا اور یوں وہ پویلین لوٹ گئے۔
مزید پڑھیں: نسیم شاہ نے ایک بار پھر فضل الحق فاروقی کو ایشیاکپ 2022 کی یاد دلادی
شائقین کرکٹ نے سوال اٹھایا کہ آئی سی سی نے منکڈ کو قانون کی شکل تو دیدی ہے لیکن کیا یہ اسپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی نہیں! اگر ٹیم کسی بیٹر کو آؤٹ نہیں کر پارہی تو وہ نان اسٹرائیک اینڈ پر اُسے رن آؤٹ کرے۔
واضح رہے کہ شاداب خان کے رن آؤٹ کے بعد نسیم شاہ نے پاکستان کو 2 چوکوں کی مدد سے میچ میں فتح سے ہمکنار کروایا۔