اسلام آباد میں شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا ڈاکو حادثے میں ہلاک

موٹرسائیکل سوار ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے سڑک کے ساتھ پتھر سے ٹکرا کر گرگئے۔

موٹرسائیکل سوار ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے سڑک کے ساتھ پتھر سے ٹکرا کر گرگئے۔

شہری سے موٹرسائیکل چھین کرفرارہونے والا ڈاکو سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین کر زیرو پوائنٹ کی طرف فرار ہورہے تھے۔ متاثرہ شہری بھی کیری ڈبہ سے لفٹ لے کر ڈاکوؤں کا تعاقب کررہا تھا۔

واردات کی کال پر پولیس نے بھی ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔ جونہی ڈاکو زیرو پوائنٹ پل سے مڑے تو آگے پولیس کا ناکہ لگا تھا۔


موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے کیری ڈبہ پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کرتے ہوئے ڈاکو سڑک کے ساتھ پتھر سے ٹکرا کر گرگئے۔

گرنے سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہوا جو ہلاک ہوگیا جب کہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کیری ڈبہ کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
Load Next Story