چیئرمین پی ٹی آئی کے پولٹیکل سیکرٹری زمان پارک کے قریب سے بازیاب

زیرحراست ملزم کینٹ کچہری سے فرار ہوگیا تھا، پولیس

(فوٹو : فائل)

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے پولیٹیکل سیکریٹری سجاد علی کو زمان پارک کے قریب سے بازیاب کروا لیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں چیرمین پی ٹی آئی کے پولٹیکل سیکرٹری سجاد علی خان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایس ایس پی ڈاکٹر انوش سمیت دیگر افسران عدالت پیش ہوئے۔ پولیس نے سجاد علی خان کو عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو زمان پارک ناکے پر گرفتار کیا گیا۔ سجاد علی خان کینٹ کچہری سے پولیس حراست سے فرار ہوا۔


پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو زمان پارک ناکے پر گزشتہ روز گرفتارکیا گیا۔ جسٹس محمد وحید خان نے کہا عدالت کے علم میں آنے کے بعد آپ نے گرفتاری ڈال دی۔ آپ ایسی غیر قانونی چیزیں کیوں کرتے ہیں؟عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا آپ پولیس کی حراست سے فرار ہوتے تھے جس پر ملزم سجاد نے جواب دیا کہ جی میں پولیس حراست سے فرار ہوا تھا۔

ملزم کے وکیل اشتیاق اے خان نے بات کرنے کی اجازت طلب کی جس پر عدالت نے کہا کہ آپ نے اب کیا عرض کرنا ہے جا کر ریمانڈ میں پیش ہوں۔عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

 
Load Next Story