کراچی میں گٹر لائن میں گیس دھماکا 9 افراد زخمی
زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال انتظامیہ
لسبیلہ نعمان مسجد کے قریب گٹر لائن میں گیس کا اخراج نہ ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، ان میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کو دوپہر دو بجے کے قریب لسبیلہ چوک کے قریب گڑ لائن میں گیس اخراج نہ ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز آدھا کلو میٹر دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکا اتنا شدید تھا ہ لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور بھگڈر مچ گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کرکے سول اسپتال منتقل کیا گیا، دھماکے کے باعث زمین بوس ہوگئی جبکہ ہوٹلز، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سوزوکی پِک اَپ اچھل کر کار پر جا گری۔
کے الیکٹرک نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لائٹ منقطع کر دی تاکہ مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو جبکہ پی ایم ٹی کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ ٹریفک پولیس نے ریسکیو کے لیے ایک سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی تاکہ آپریشن میں کسی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو۔
عینی شاہد نے بتایا کہ ایک شخص جائے وقوعہ سے لاپتہ ہے جس کے لیے آپریشن مزید تیز کیا گیا مگر کوئی بھی نہیں ملا۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ گٹر لائن 500 کلو میٹر لمبی ہے، پہلے اس میں گیس اخراج کے لیے سوراخ بنے ہوئے تھے بعد میں دکانداروں نے دکانیں آگئے بڑھائی جس کی وجہ سے گیس اخراج کا راستہ نہیں رہا اور آج دھماکا ہوگیا اور ہمارا نقصان ہوا ہے لیکن اب اس کا ازالہ کون کرے گا۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں نصیر الدین، عارف، عثمان، خرم، لال دین، محمد اعجاز، حفیظ، منصور اور ایک نامعلوم ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 3 کی حالت تشویشناک ہے جو جھلسے ہوئے ہیں۔
لسبیلہ کی سڑک بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔