نگراں وزیراعظم سے مئیرکراچی کی ملاقات کراچی کے انتظامی امور پربریفنگ

مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت شہر کی بلدیہ عظمیٰ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی، انوارالحق کاکڑ

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مئیر کراچی نے ملاقات کی جس میں مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی پاکستان کی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے، پاکستان کی معاشی ترقی میں کراچی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت شہر کی بلدیہ عظمیٰ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی، بطور نگراں وزیراعظم میرا پہلا سرکاری دورہ کراچی کا تھا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی کیلئےمتعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ہیں۔
Load Next Story