کوئٹہ میں وزیراعظم کی نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات انتظامی امور پر بریفنگ لی
بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صوبے کی اصل طاقت باصلاحیت افرادی قوت ہے، انوارالحق کاکڑ
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اپنے دورہ کوئٹہ میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی سے ملاقات میں کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان نہ صرف قدرتی وسائل سے مالا مال ہے بلکہ اسکی اصل طاقت یہاں کی باصلاحیت افرادی قوت ہے۔
قبل ازیں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دورہ کوئٹہ پر پہنچے تو نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے انہیں خوش آمدید کہا، وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے انہیں صوبے کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعدازاں وزیراعظم نے انہیں انتظامی امور کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں اور انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کرنے کی ہدایت کی۔