پاک امریکا اسٹرٹیجک تعلقات کا 15 سالہ معاہدہ طے

معاہدے کے تحت پاکستان اورامریکہ مشترکہ آپریشنز مشقیں اوربیسنگ کر سکیں گے

معاہدے کے تحت پاکستان اورامریکہ مشترکہ آپریشنز مشقیں اوربیسنگ کر سکیں گے (فوٹو: فائل)

پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈھائی سال کی سردمہری کے بعد اسٹرٹیجک تعلقات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

امریکا کیساتھ انتہائی خصوصی اہمیت کا حامل اسٹریٹجک تعلقات کا 15سالہ معاہدہ طے پا گیا، 2005میں اسٹریٹیجک تعلقات کا معاہدہ 15سالہ مدت پوری ہونے پر اکتوبر 2020 میں ختم ہو گیا تھا،امریکا کیساتھ اسٹریٹجک معاہدے کی باضابطہ منظوری پی ڈی ایم حکومت نے دی تھی۔


یہ بھی پڑھیں: پاک امریکا تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری

معاہدے کے تحت پاکستان اورامریکہ مشترکہ آپریشنز مشقیں اوربیسنگ کر سکیں گے،معاہدے کے بعد پاکستان امریکہ سے سیکیورٹی اور دیگر دفاعی الات خرید سکے گا، معاہدے سے پاکستان کی دنیا بھرمیں نیٹوفورسز کیساتھ کمیونیکیشن کی راہ بھی ہموار ہو گئی۔
Load Next Story