ڈیڑھ درجن ڈاکوؤں کا چائے خانے پر دھاوا لاکھوں روپے موٹرسائیکل لوٹ کر فرار
مسلح ڈکیتوں نے چائے خانے پرموجود ایک درجن سے زائد شہریوں سے موبائل فونز،نقدی اورقیمتی اشیا چھین لیں
کریم آباد کے علاقے میں مینابازارکے قریب 9 موٹرسائیکلوں پرسوارڈیڑھ درجن سے زائد ڈاکوؤں نے چائے خانے پردھاوا بول دیا اور وہاں موجود افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسلح ڈکیتوں نے چائے خانے پرموجود ایک درجن سے زائد شہریوں سے موبائل فونز،نقدی اورقیمتی اشیا چھین لیں۔ مسلح ڈکیتوں نے ایک شہری سے ساڑھے 5 لاکھ روپے،ایک شہری سے 24 ہزاراورایک شہری سے قیمتی موٹرسائیکل بھی چھینی اورآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
جمعے کی شب عزیز آباد تھانے کے علاقے میں ہونے والی واردات میں سے متعلق چائے خانے کے عملے نے بتایا کہ جس وقت مسلح ڈکیت واردات کے لیے پہنچے تو چائے خانے سے 100 سے زائد گاہک اورعملہ موجود تھا جو کہ چائے خانے کے باہرکرسیوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔ مسلح ڈکیتوں کودیکھ کرکئی گاہک بھاگ گئے جب کہ کچھ بیٹھے رہے، جنہیں ڈکیتوں نے اسلحہ کے زور پرموبائل فون اورنقدی سے محروم کردیا۔
مسلح ڈکیتوں نے چہرے چھپانے کے لیے ماسک پہنے ہوئے تھے۔ ہوٹل کے عملے کے مطابق ڈیڑھ سال قبل بھی چائے خانہ پرواردات ہوئی تھی۔ تازہ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچی اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ جائے واردات کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔
دوسری جانب مسلح ڈکیتوں نے جن شہریوں سے ساڑھے 5 لاکھ روپے اور موٹر سائیکل چھینی، انہوں نے عزیز آباد تھانے میں واردات سے متعلق رپورٹ بھی درج کرادی ہے۔