شوہر نے پریانکا کے رنگ و روپ پر تبصرہ نہیں کیا معمر رانا کی اہلیہ کا ناقدین کو جواب

معمر کو میزبان نے پریانکا کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرہ کرنے پر زور دیا

(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کے اداکار معمر رانا کی اہلیہ نے شوہر پر کی جانے والی تنقید کا کرارا جواب دے دیا۔

حال ہی میں معمر رانا کے انٹرویو کی کلپ وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے رنگ و روپ پر تضحیک آمیز تبصرہ کرتے دیکھا گیا تھا۔

پریانکا کیلئے منفی تبصرہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے معمر رانا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم معمر رانا کی اہلیہ نے شوہر پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تنقید کا بھرپور جواب دیا ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)




اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں معمر رانا کی اہلیہ نے کہا کہ معمر نے پریانکا کے رنگ و روپ کے حوالے سے کوئی متنازع تبصرہ نہیں کیا البتہ میزبان نے انہیں تبصرہ کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا سے ملنے کے بعد کرش ختم ہوگیا اصلی خوبصورت امیشا پٹیل ہے، معمر رانا

معمر رانا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اُن کے شوہر نے صرف اتنا کہا تھا کہ وہ پریانکا کو پہچان نہیں سکے تھے کیونکہ وہ اسکرین پر بلکل مختلف نظر آتی ہیں۔
Load Next Story