دنیش رامدین کو کپتان مقرر کرنے پر ڈیرن سیمی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ڈیرن سیمی نے مجموعی طور پر 38 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 30 میں ویسٹ انڈیز کی کپتانی کے فرائض انجام دیئے۔
MOSCOW:
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے کرکٹ بورڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بلے بار دنیش رامدین کو ٹیم کا کپتان مقرر کرنے پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان نے بورڈ کو اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے تاہم ڈیرن سیمی بدستور ٹی 20 ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔
واضح رہے کہ 30 سالہ ڈیرن سیمی کو 2010 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، سیمی نے مجموعی طور پر 38 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 30 میں ویسٹ انڈیز کی کپتانی کے فرائض انجام دیئے۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ڈیرن سیمی کی جگہ دنیش رامدین کو ٹیم ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا جب کہ اس سے قبل ون ڈے ٹیم سے بھی ڈیرن سیمی کو ہٹا کر ڈیرن براوو کو ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا تھا۔