پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اجلاس بورڈ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور
دوران اجلاس چیئرمین ذکا اشرف نے کمیٹی ارکان کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے بورڈ کا مالی سال 24-2023 کا بجٹ منظور کرلیا، اجلاس میں چیئرمین ذکا اشرف نے کمیٹی ارکان کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا دوسرا اجلاس چیئرمین ذکا اشرف کی صدارت میں اتوار کے روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔
کمیٹی کے دس میں سے دو ارکان مصطفی رمدے اور ذوالفقار ملک اجلاس میں آن لائن کے ذریعے شریک ہوئے۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اجلاس کراچی میں منعقد کرنے پر ذکا اشرف کے اس اقدام کو سراہا۔
منیجمنٹ کمیٹی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے بجٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کا تعلق کرکٹ آپریشنز، ڈیولپمنٹ کرکٹ کے ڈھانچے اور حکمت عملی کے متعدد اقدامات سے ہے تاکہ ملک میں کرکٹ کی ترقی اور کامیابی کا عمل جاری رہے۔ کمیٹی کے ارکان نے متفقہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی سال 2023-24 کا بجٹ منظور کرلیا۔
چیئرمین ذکا اشرف نے ارکان کو آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں اپنی شرکت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے آئی سی سی کے فنانشل ماڈل سے متعلق ہونے والی اپنی گفتگو کے بارے میں بھی ارکان کو بتایا کہ کس طرح انہوں نے آئی سی سی کی میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مفادات کا دفاع کیا۔ مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان نے ذکا اشرف کی اس سلسلے میں حکمت عملی کی تعریف کی اور اسے سراہا۔
مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف سیریز جیتنے اور ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی نمبر ایک ٹیم بننے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق مینجمنٹ کمیٹی کی دعوت پر اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔ مینجمنٹ کمیٹی نے انضمام الحق اور سلیکشن کمیٹی کو مبارکباد دی اور ایشیا کپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مینجمنٹ کمیٹی نے ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن اور بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی حالیہ عمدہ کارکردگی کی روشنی میں دونوں کے لیے 70، 70 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی۔
اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ دونوں ایسوسی ایشنوں سے وابستہ کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع مل سکیں۔ واضح رہے کہ بلائنڈ ٹیم نے برمنگھم میں منعقدہ ورلڈ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے شائقین کے لیے سہولتوں میں بہتری کے ضمن میں یہ فیصلہ کیا کہ مختلف اسٹیڈیم کے اسٹینڈز میں کرسیاں نصب کی جائیں گی اور ان کی مرمت کی جائے گی۔
اس سلسلے میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرسیوں کی تنصیب بھی شامل ہے، اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ شائقین آرام دہ نشتوں پر بیٹھ کر کھیل کے لمحات سے لطف اندوز ہوسکیں۔
اجلاس میں اسٹیڈیمز میں سولر پینلز کی تنصیب کی تجویز بھی پیش کی گئی جسے غوروخوص کے بعد منظور کرلیا گیا۔