امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو دہشت گردی کے الزام میں 18سال قید
ڈاکٹر محمد مسعود کو مارچ 2020 کو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اردن جا رہے تھے
امریکا میں 31 سالہ پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود کو داعش کے لیے کام کرنے سمیت دہشت گردی کے الزام میں مجموعی طور پر 18 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد مسعود کو ریاست منی سوٹا کی عدالت نے سزا سنائی جو ایک میڈیکل کمپنی میں ملازمت کرتے تھے اور انھیں داعش کے ساتھ روابط رکھنے پر 2020 میں ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
دوران تفتیش گزشتہ برس ہی پاکستانی ڈاکٹر نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ داعش کی حمایت کا ارادہ رکھتے تھے اور 2020 کے ابتدئی تین ماہ میں اردن جا نے کی کوشش بھی کی تاکہ داعش میں شمولیت اختیار کرسکیں۔
تاہم آخری کوشش کے دوران امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے ڈاکٹر محمد مسعود کو اردن جاتے وقت منی ایپلس ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا تھا اور 16 اگست کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
ڈاکٹر محمد مسعود H1B ویزہ پر پاکستان سے امریکا آئے تھے۔ یہ ویزہ دنیا بھر سے اپنے اپنے شعبے میں ماہر افراد کو دیا جاتا ہے اور محمد مسعود کو بھی اسی ویزے کے ذریعے منتخب کیا گیا تھا۔