نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا
اب لاہورسے اسلام آبادتک سفر کرنے والی گاڑیوں کو11سو روپے اداکرنا ہوں گے
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔
اب لاہورسے اسلام آباد تک سفر کرنے والی گاڑیوں کو 11سو روپے اداکرنا ہوں گے، پہلے یہ رقم 910 روپے تھی، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرگاڑی سے فی کلومیٹر 3 روپے 7 پیسے وصول کرے گی، موٹروے پر سفر کرنے والی مسافر وین سے 2590 روپے وصول کئے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافربسوں کو 10روپے 29 پیسے فی کلومیٹرکے حساب سے 3690 روپے دیناہوں گے، سامان کی ترسیل کیلیے استعمال ہونیوالے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرٹرک سے 17 روپے 22 پیسے فی کلومیٹر وصول کرے گی۔