لاہور ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل دوست زخمی

موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے، پولیس

فوٹو : سوشل میڈیا

نواب ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔


پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے، مقتول کی شناخت کامران خان کے نام سے ہوئی۔

گولیاں لگنے سے کامران کا دوست بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی کو اسپتال منتقل کرکے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔
Load Next Story